ویڈیو بنائیں ، سوسائٹی کی خدمت کےساتھ پیسے کمائیں

(پاکستان آن لائن ٹریڈرزرپورٹ)
عہد حاضر میں اگر آپ کے پاس فارغ وقت ہے تو اسے سوشل میڈیا پر مفت میں خرچ کرنے سے بہتر ہے آپ یوٹیوب پر کچھ مفید کام کریں جس سے نہ صرف آپ کو کچھ آمدنی ہو بلکہ ہماری انٹرنیٹ سوسائٹی کو بھی فائدہ ہو۔اس طرح معاشرے کی خدمت کےساتھ ساتھ اضافی آمدنی بھی ہوسکتی ہے اور اگر زیادہ سنجیدگی کےساتھ یہ کام کریں تو نوکری سے زیادہ آمدنی بھی ممکن ہے۔ دنیا میں بہت سے لوگ یوٹیوب کو استعمال کر کے لاکھوں ڈالر سالانہ کما رہے ہیں، اس ضمن میں ان کی مستقل مزاجی ، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت و لگن کا کافی عمل دخل ہے۔
ویسے تو یوٹیوب پر کام ہر وہ شخص کر سکتا ہے جس کو اس کا شوق ہو، لیکن ویڈیو مواد کی تیاری بہرحال ایک مشکل مرحلہ ہے، اسلئے یہ ان افراد کےلئے زیادہ موزوں ہے جو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کر سکتے ہیں، مثلاً تخلیق کاروں، اساتذہ، وڈیو بلاگز، صحافی، فنکار، گلوکار، جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکشن کے طلبہ و طالبات وغیرہ۔
یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس پر کوئی بھی شخص یا کمپنی اپنی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتی ہے، جبکہ کوئی بھی شخص بغیر کسی ممبر شپ کے یہ ویڈیو دیکھ سکتا ہے۔یوٹیوب سوائے قابل فروخت ویڈیو مواد کے کسی بھی صارف سے ویڈیو نشر کرنے یا یوٹیوب پر شائع شدہ ویڈیو دیکھنے کےلئے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا ۔ویسے تو یوٹیوب 2005 میں قائم ہوئی لیکن اس کی اصل ترقی اسوقت ہوئی جب اس کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل انکارپوریٹڈ نے 2006 میں خرید لیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب گوگل،یوٹیوب نہ تو دیکھنے والے سے اور نہ ہی ویڈیو اپ لوڈ کرنےوالے سے پیسے لیتے ہیں ، تو اخراجات کون ادا کرتا ہے؟
اسکا سادہ سا جواب ٹی وی اور اخبارات کی طرح گوگل اور یوٹیوب اشتہارات سے خوب منافع کماتے ہیں۔ گوگل کو کل آمدنی کا 95 فیصد حصہ اشتہارات سے حاصل ہوتا ہے۔
یوٹیوب سے آمدنی کے طریقے :۔۔۔1: یوٹیوب کا پارٹنرشپ پروگرام۔۔۔2: ایڈسینس ہوسٹڈ اکاﺅنٹ
یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام کیا ہے؟
اس پروگرام کے ذریعے یوٹیوب آپ کی تیار کردہ ویڈیو سے ہونےوالی آمدنی کا کچھ حصہ آپ کو دیتی ہے، اول تو یو ٹیوب پارٹنرشپ پروگرام میں ہر ایک کو شامل نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں۔ دوم اگر آپ کی ویڈیو میں جان ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس کو پسند کرتی ہے، تو اس کو یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے معقول آمدنی ہوسکتی ہے۔ یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام کے لیے لازمی ہے کہ آپ کا ویڈیو مواد معیاری ہو اور زیادہ سے زیادہ ناظرین کی دلچسپی سے متعلق ہو، تاکہ آپ کے چینل کو زیادہ سے زیادہ لوگ سبسکرائب کریں۔
ایڈسینس ہوسٹڈ اکاﺅنٹ
بہت سے لوگ اس چیز بارے میں علم رکھتے ہونگے ،تاہم جن بھائی بہنوں کو اس کے بارے میں علم نہیں، ان کےلئے عرض ہے کہ کوئی بھی ویب سائٹ یا بلاگ سائٹ اپنی ویب سائٹ پر اشتہارات کی ذمہ داری گوگل کے سپرد کر دیتی ہیں، جس پر گوگل اپنی مرضی سے اشتہارات شائع کرتا ہے، اور اشتہارات سے جو آمدنی ہوتی ہے، وہ گوگل اور ویب سائٹ کے درمیان تقسیم ہوتی ہے۔
آج کل اس کی شرحِ تقسیم 32:68 ہے۔ یعنی ہر سو ڈالر میں سے 68 ڈالر ویب سائٹ کو اور 32 ڈالر گوگل میں تقسیم ہوتے ہیں۔ گوگل ایڈ سینس سے دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ویب سائٹس منسلک ہیں۔ خود پاکستان میں تقریباً تمام ہی بڑی ویب سائٹس کی زیادہ تر آمدنی گوگل ایڈسینس سے ہوتی ہے۔
ایڈسینس کی ایک اور قسم ’ایڈسینس ہوسٹڈ اکاﺅنٹ‘ ہے، جس میں یوٹیوب پر ویڈیو کے اندر اشتہارات نشر ہوتے ہیں، جس سے حاصل ہونےوالی آمدنی ویڈیو اپ لوڈ کرنےوالے اور گوگل کے درمیان ایک خاص شرح سے تقسیم ہوتی ہے۔ ایڈسینس ہوسٹڈ اکاﺅنٹ کے بھی کچھ قواعد و ضوابط ہیں۔ اگر آپ گوگل کی پالیسیوں کے مطابق کام کرتے ہیں تو اس سے اچھی خاصی ماہانہ آمدنی ہوتی ہے………. جاری

Published by Irfan shahzad

Struggling to become Useful Person of The Planet , Motto " Built Each Other " because Success Lays in UNITY .

2 thoughts on “ویڈیو بنائیں ، سوسائٹی کی خدمت کےساتھ پیسے کمائیں

Leave a comment